خاتون کونسلر صنم راجپر کی جعلی سازی سے بجٹ پاس کرنے پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی فقیر آباد کو قانونی نوٹس

فقیر آباد ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 3 کی خاتون کونسلر صنم راجپر نے چیئرمین سرائے نثار حسین خاصخیلی کو قانونی ضابطوں کے برعکس بجٹ پاس کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا، نوٹس میں چیئرمین سے غیر مشروط معافی اور استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی خاتون کونسلر صنم راجپر نے چیئرمین سرائے نثار حسین خاصخیلی کو وکیل کے ذریعے قانونی ضابطوں کے برعکس بجٹ پاس کرنے پر قانونی نوٹس دیا ہے۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ گچھ کافی عرصے سے دفتر سے غیر حاضر ہیں۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فقیر آباد کی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین سرائے نثار حسین خاصخیلی دکافی عرصے سے آفیس سے غیر حاضر ہیں۔ وہ علاقے میں رہنے کے بجائے کراچی کے مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں، جہاں وہ فقیر آباد کی ٹاؤن کمیٹی کے بجٹ سے کھا پی رہے ہیں۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فقیر آباد کی ٹاؤن کمیٹی کا دفتر کافی عرصے سے بند ہے۔تو نئے مالی سال کا بجٹ کہاں، کب اور کس اجلاس میں پاس ہوا؟

نوٹس کے مطابق چیئرمین نثار نے خصوصی طور پر جعلی بجٹ پیپرز بنائے اور ان میں اراکین کے جعلی دستخط بھی دیے گئے جس سے اراکین نے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نثار خاصخیلی نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بجٹ اجلاس نہیں بلایا۔

چیئرمین نے اجلاس بلائے بغیر بجٹ پاس کیا جو کہ قانوناً جرم ہے۔نوٹس میں صنم راجپر نے چودہ روز میں چیئرمین نثار خاصخیلی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی ان کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کا انتباہ بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button