سکار کوئی اور کنوداس میں جاری ترقیاتی کام ایک ہفتہ میں مکمل کئے جائیں،ڈی جی گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان

ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے و فوکل پرسن ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کنوداس ایریا اور واٹر سپلائی سسٹم سکارکوئئ سے کے آئی یو کے منصوبے کے تحت سکار کوئی اور کنوداس میں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے عوامی نوعیت کے اس اہم منصوبوں پر کام میں سست رفتاری کو دیکھتے ہوئے ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر کام کو ہنگامی بنیادوں پر مختلف حصوں میں ایک ساتھ شروع کرے اور ہنگامی بنیادوں پر کام کو مکمل کرے تاکہ عوام کو جلد از جلد پینے کا صاف پانی میسر ہو۔ایک ہفتے کے اندر کام کو مختلف حصوں میں شروع نہیں کیا تو ٹھیکیدار کے خلاف ایگریمنٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی کے روڈ پراجیکٹ کی وجہ سے جو پائپ خراب ہوا ہے اس کو تبدیل کر نے کے حوالے سے پی ڈبلیو ڈی کے حکام بالا سے بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے عارف حسین، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی گلگت ریجن، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے مظہرسہیل اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button