مدھوبالا کو 26 نومبر کو سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا،میئرکراچی مرتضٰی وہاب

میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے بتایا ہے کہ کئی ماہ کی محنت کے بعد  وہ چڑیا گھر کی ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا اعلان کررہے ہیں،

مدھوبالا کو 26 نومبر 2024 کو سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔ میئرکراچی کے مطابق کے ایم سی اور فورپاز کے ڈاکٹر عامرخلیل نے اس حوالے سے تمام انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

جواب دیں

Back to top button