انسان نے 1947 میں آج کے دن آواز کی رفتار کو شکست دی

امریکہ فضائیہ کے کیپٹن Chuck Yeager وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے آواز کی رفتار سے تیز پرواز کی۔

جنگ عظیم دوم سے فراغت کے بعد وہ ان چند رضا کار پائلٹوں میں شامل تھےجو بیل ائیر کرافٹ کمپنی کے تیار کردہ تجرباتیX-1 rocket plane کو اڑانے پر تیار ہوئے جس کا مقصد سپر سونک پرواز کے امکان کا حصول تھا۔

اس وقت تک عام خیال تھا کہ اس رفتار پر transonic drag rise کی وجہ سے طیارہ پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔

کیپٹن Chuck Yeager نے یہ عظیم کامیابی 14 اکتوبر 1947 کو حاصل کر لی لیکن اسے جون 1948 تک خفیہ رکھا گیا۔ Chuck Yeager نے 1953 میں اسی طیارے میں 1650 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی۔ وہ 1975 میں امریکی ائیر فورس سے بریگیڈئیر جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button