وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی پلاٹ مالکان کو قبضے دینے کی تقریب،لیٹر تقسیم

ایل ڈی اے سٹی خوشخبری/ پلاٹ مالکان کو پوزیشن دینے کا آغاز ہو گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی پلاٹ مالکان کو قبضے (پوزیشن) دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ و ممبر گورننگ باڈی بیرسٹر سلطان باجوہ، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور دیگر ممبران گورننگ باڈی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر بی، ڈی اور ای بلاک میں ایک اور دو کنال کے کمرشل و رہائشی پلاٹوں کے قبضے (پوزیشن) دیئے گئے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے پلاٹ مالکان میں قبضے (پوزیشن)کے لیٹر تقسیم کئے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھی مالکان میں قبضے (پوزیشن) کے لیٹر تقسیم کئے۔ ایڈیشنل ڈی جی یوپی مدثر احمد شاہ اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ نے بریفنگ دی۔

الاٹیز نے دیرینہ مسلہ حل کرنے اور پوزیشن دینے پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کا شکریہ دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کے پلاٹ مالکان کو پوزیشن جلد دیا جائے گا۔ وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے مزید کہا کہ

60ہزار کنال پر مشتمل ایل ڈی اے سٹی سکیم لاہورشہر کا مستقبل ہے۔ لاہور کے رہائشیوں کی ضرورت پورا کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی ایک اچھا منصوبہ ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز اور قائد نواز شریف کی قیادت میں ایل ڈی اے کو بہتر ادارہ بنا رہے ہیں۔ایل ڈی اے سٹی میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ کا سلسلہ جاری، گھروں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لا رہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ جناح سیکٹر بی، ڈی اور ای بلاک میں ایک ہزار سے زائد الاٹیز کو پلاٹوں کے پوزیشن دیئے جا رہے ہیں۔ بلاک سی اور بلاک ایف کے کل 3500 الاٹیز کو پوزیشن دیئے جا چکے ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ایل ڈی اے سٹی پر ڈویلپمنٹ کاموں میں تیزی لا رہے ہیں۔ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کے کنکشن کی انڈر گراؤنڈ وائرنگ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں سٹرکچر پلان روڈز پر کام جاری ہے، بقیا پر جلد شروع ہو گا۔ جناح سیکٹر کے بعد اقبال سیکٹر میں بھی ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں گے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف جلد ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کریں گی۔ایل ڈی اے سٹی بالکل محفوظ سرمایہ کاری ہے، بزنس بے جلد لانچ کیا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے سٹی میں "ہیلتھ سٹی”, اور "ایجوکیشن سٹی” کو بھی جلد لانچ کیا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے سٹی میں شہریوں کو گھروں کی تعمیر شروع کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل اور سسٹین ایبل شہر بنا رہے ہیں۔

شہر کی 95 اہم شاہراہوں کے 302 کلومیٹر ایریا کو پیچ فری بنا رہے ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بھی شرکت کی۔تقریب میں ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز شاہد شفیق، ملک آصف، عمران علی چھٹی و دیگر بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button