میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے میئر سیکریٹریٹ سوک سنٹر میں حیدرآباد میں 18 اکتوبر کوشہدائے کارساز کی یاد میں ہونے والے حیدراباد کے جلسے کے حوالے سے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیرون کوٹ کے ٹاؤن چیئرمینز، وائس چیئرمینز، اور دیگر منتخب نمائندوں کا اجلاس منعقد کیا،
اجلاس میں میئر حیدرآباد کاشف شورو کے علاوہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیرون کوٹ کے ٹاؤن چیئرمین منٹھار جتوئی وائس چیئرمین ملک عثمان، پی پی کے فیصل عبدالجبار خان، آفتاب خانزادہ، پی پی کے نواب نومی لغاری اور ٹاؤن کے یوسی چیئرمینز و وائس چیئرمین ودیگر موجود تھے،اجلاس میں جلسہ کو کامیاب بنانے اور ہٹری بائی پاس جلسہ بھرپور شرکت کرنے و دیگر تیاریوں سے متعلق بات چیت ہوئی اجلاس میں 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج تحسین اور سرخ سلام بھی پیش کیا گیا