سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام *اقلیتی حقوق اور تحفظ* کے حوالے سے ضلعی مکالمے کا انعقاد

سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے اقلیتی حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ضلعی مکالمے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک نذیر حسین چھینہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، عبدالطیف ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر، عرفان گوندل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، امتیاز شیخ ممبر صوبائی اسمبلی، مس جینیوی، محمد امجد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن رائٹس اینڈ مائناریٹی آفیئرز، مشرف حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، راشد انچارج میثاق سینٹر، کے علاوہ نیبر ہڈ کمیٹی کے کنوینئر و اراکین، سرکاری ملازمین، منتخب نمائندوں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو اکٹھا کیا گیا۔

مس حفصہ کنوینئر نے پروگرام کا بافاعدہ آغاز کیا، زاہد اسلام نے ایس ڈی ایف کا تعارف دیا ساجد علی نے پراجیکٹ کے اغراض مقاصد بیان کیے بعد ازان شہزاد حیدر خان نے نیبر ہڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اقلیتی مسائل کو تمام شرکاء کے ساتھ شیئر کیا۔مکالمے کا مقصد اقلیتوں کے مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ان کے حل کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔مکالمے میں موجود تمام سرکاری افسران نے ہمارے و دیگر شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے تمام مطالبات کو کو پورا کرنے / مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ سنگت ڈویلپمنٹ کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کا کہا۔ملک نذیر حسین چھینہ کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن سے متعلق اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے تمام تر اٹھائے گئے مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کریں گے۔ عبدالطیف ڈپٹی ایم ڈی کا کہنا تھا کہ واسا سے متعلق نیبر ہڈ کمیٹی کی طرف سے اٹھائے گئے تمام مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ مع سوائے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے۔ کیونکہ یہ ہمارا مینڈیٹ نہ ہے۔اسی طرح دیگر تمام سرکاری ملازمین نے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون و راہنمائی کی یقین دہانی کروائی آخر میں ساجد علی ڈائریکٹر پروگرامز نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button