گلگت بلتستان نگراں کابینہ کے وزراء اور مشیروں کو قلمدان سونپ دیے گئے۔اس سلسلہ میں 12 نگراں وزراء اور دو ایڈوائزرز کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے بعدوزراء اور مشیر نے حلف اٹھا لیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق

ساجد علی بیگ کو داخلہ اور جیل خانہ جات، انجینئر الطاف حسین کو بلدیات و دیہی ترقی، غلام عباس کو اطلاعات، نشریات اور آئی ٹی، ریٹائرڈ کرنل ابرار اسماعیل کو خزانہ و منصوبہ بندی و ترقی، مہر داد کو خوراک، ڈاکٹر نیاز علی کو صحت جبکہ عبدالحکیم کو جنگلات، وائلڈ لائف اور ماحولیات،راجہ شہباز خان کو ٹورازم، ایکسائز، سی اینڈ ڈبلیو، ممتاز حسین کو واٹر اینڈ پاور،سید عادل شاہ کو سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر،بہادر علی کو تعلیم و قانون، قلمدان دیا گیا۔ نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی جانب سے جاری کیا گیا۔سیدہ فاطمہ کو سوشل ویلفیئر، عبدالحکیم زراعت اور لائیو سٹاک کے ایڈوائزر مقرر کئے گئے ہیں۔
