ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کاگورنمنٹ گرلز ہائی سکول، چونگی ملتان روڈ کا دورہ،فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ساتھ تدریسی عمل کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، چونگی ملتان روڈ کا دورہ کر کے ضلعی انتظامیہ کی تعلیمی شعبے میں بہتری کے عزم کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن طارق شبیر بھی ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور نے سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ساتھ تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طالبات اور اساتذہ سے براہ راست گفتگو کر کے ان کے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ طلباء و طالبات کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچیوں کو بہترین اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ تعلیمی شعبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اساتذہ کو قوم کے معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے اساتذہ، والدین اور طلباء کے لیے ہر وقت کھلے ہیں تاکہ ان کے مسائل فوری حل کیے جا سکیں۔ ان اقدامات سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button