وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کاتھیم پارک کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زوہیب ممتاز کی بریفنگ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی لاہور نے تھیم پارک کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زوہیب ممتاز بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تھیم پارک سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ڈی سی لاہور نے واسا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کو ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی علاقے سے شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کی جائے گی اور نکاسی آب کے عمل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے پانی کی نکاسی کے فوراً بعد سپرے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور صحت کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ان کوششوں سے لاہور کے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل تیز ہوا ہے اور شہریوں کو فوری ریلیف مل رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button