کمشنر لاہور مریم خان نے دریائے ستلج سیلابی صورتحال ریسکیو ریلیف و انخلاء آپریشن جائزہ کیلیے تلوار پوسٹ قصور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے کمشنر لاہور کو سیلابی صورتحال اور ریسکیو انخلاء آپریشن بارے بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور نے ریسکیو بوٹ کے ذریعے ستلج سیلاب کی زد میں آنے والے اندرون موضع جات کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کے ہمراہ ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور نے بھی تلوار پوسٹ کے دوسری طرف کے ایریاز کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور انخلاء آپریشن کا جائزہ لیا اور لوگوں سے ملاقات کی۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں 3لاکھ 19 ہزار کیوسک کا اونچا سیلاب موجود ہے جو کئی دنوں سے مسلسل ہے، انہوں نے کہا کہ ستلج سیلاب سے قصور کے 148موضع جات متاثر ہوئےہیں، اب تک 70ہزار افراد کو محفوظ مقامات و ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا جبکہ 1لاکھ69ہزار مویشیوں کو بیڑوں کی مدد سے محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر پوائنٹ پر ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کیجارہی ہے۔بعدازاں کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی پی ایس قصور میں قائم ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے خواتین اور بچوں سے ملاقات کی تحائف دئیے اور بچوں کیلئے خوبصورت جوتے بھی دئیے۔ کمشنر لاہور نے ریلیف کیمپ بچوں کیلئے قائم کلاس روم، میڈیکل کور و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سیلاب متاثرین بکیلئے پورے پنجاب کے دورے کررہی ہیں ہر ممکن مدد فراہم کیجارہی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے قصور انتظامیہ کی انتھک کاوشوں کو بے حد سراہا ہے۔کمشنر لاہور مریم خان کے دورے کے موقع پر ڈی سی قصور اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے لاہور ڈویژن اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں سے تحفظ کیلئے مکمل میڈیکل کور کی فراہمی مسلسل جاری رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے کھانا اور جانوروں کیلئے چارہ فراہمی کو جاری رکھا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے سرویلنس سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت سیلاب ریلیف اور انسداد ڈینگی سرگرمیاں جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سی ز نے بذیعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور سیلاب ریلیف اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔ ڈی سیز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہدرہ راوی میں اس وقت پانی کا بہاو 90ہزار کیوسک ہے، ننکانہ میں بھی پانی کم ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ آبادی ایریا سے سیلابی پانی کم ہوا ہے جبکہ کئی آبادیوں سے مکمل اتر گیا ہے۔کمشنرلاہور مریم خان نے کہا ہے کہ موضع موہلنوال تھیم پارک ایریا میں بنائے گئے عارضی چینل سے پانی اترنا شروع ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں جن جگہوں سے پانی اترا ہے ان جگہوں کا سروے کرا کر ریلیف سرگرمیوں کو موثر بنایا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں 3ریلیف کیمپس کام کررہے ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس نے بہترین کام کیا ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سیلاب متاثرین کیلئے سرگرمیوں کو راونڈ دی کلاک مانیٹر کررہی ہے۔ اجلاس میں ایڈیںشنل کمشنرز عثمان غنی نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور ڈی سی ننکانہ راو تسلیم نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔






