روڈا،دریائے راوی کے دونوں طرف46کلومیٹر پشتوں کا کام 3 سالوں میں مکمل کر لےگا،ریور ٹریننگ ورکس پراجیکٹ انچارج راو انتظار علی کی میڈیا بریفنگ

روڈا اپنے زیرانتظام علاقہ میں دریا کے دونوں طرف46کلومیٹر پشتوں کا کام 3 سالوں میں مکمل کر لےگا۔ان خیالات کا اظہار ریور ٹریننگ ورکس پراجیکٹ انچارج راو انتظار علی نے میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ میں کیا ۔اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 7 کلومیٹر پر بنے پشتوں سے سفائر بے( آیا نگر)کے درجنوں دیہات سیلابی پانی سے بچ گئے اب وزیر اعلی مریم نوازشریف کی واضح ہدایات پر دریائے راوی میں سیلاب کی تباہی کے بعد پشتوں کی تعمیر کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہم نے 46 کلومیٹر دریا کےدونوں اطراف 30/30 فٹ کے پشتے 3 سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ دریا کا بیڈ 1 کلومیٹر پر محیط ہوگا دریا میں بنے تجاوزات کو ختم کرنے کےلئے حکومت پنجاب راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو پوری سپورٹ فراہم کریگی۔ایک سوال کے جواب میں راو انتظار کا کہنا تھا کہ دریا کے پشتے بننے میں تاخیر کچھ اس وجہ سے بھی ہورہی تھی کہ ہمیں اراضی کے حصول میں مشکلات درپیش ہوتیں تاہم اب وزیر اعلی پنجاب نے اس حوالے سے تمام محکموں کو روڈا سے ربط رکھنے کا کہہ دیا تو اس پر کام تیز ہو جانا یقینی ہے ہمیں پوری امید ہے کہ پشتے مقررہ مدت میں مکمل ہو جائیں گےاور لاہور گرد نواح کے علاقے سینکڑوں سال تک سیلاب سے محفوظ ہو جائیں گے

جواب دیں

Back to top button