انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور زید بن مقصود کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور زید بن مقصود نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو فکسڈ ٹیمز کی کیمپس میں موجودگی کو چیک کیا۔کمشنر لاہور نے بی بی پاکدامن۔ریلوے اسٹیشنز۔سپیڈو بس ٹرمینل۔ گریٹر اقبال پارک۔لاری اڈا بادامی باغ۔وین سٹینڈز کا اچانک دورہ کیا۔

کمشنر لاہور نے ریلوے پلیٹ فارم۔داخلی و خارجی راستے پر مسافر بچوں کو چیک کیا۔پولیو مارکنگ دیکھی اور والدین سے پولیو ویکسین پر بات کی۔انہوں نے گریٹر اقبال پارک اور شاہی قلعے کے راستے پر موجود ٹیموں سے پولیو ریکارڈ چیک کیا۔ اچانک دورے کے دوران لاری اڈے کے باہر وین اڈے و وینز میں موجود بچوں کی پولیو مارکنگ چیک کی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ جاری انسداد پولیو مہم میں 22لاکھ30ہزار 134 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے ہدف کو حاصل کیا جارہا ہے۔5825 موبائیل ٹیمز۔371 فکسڈ ٹیمز اور 214رومنگ ٹیمز انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں اچھی اور بری کارکردگی کی حامل ٹیموں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیو مرض زندگی بھر کی معزوری ہے۔بچوں کا صحتمند مستقل والدین کے ہاتھوں میں ہے۔انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں ہر دوروازے پر دستک دے رہی ہیں۔ان سے تعاون صحتمند پاکستان کی ضمانت ہے۔انسداد پولیو مہم 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔آخری دو روز کیچ اپ دن ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ مسافر بس اڈوں۔پارکس۔جھگیوں۔کچی آبادیوں کو خصوصی طور پر ہدف کیا جارہا ہے۔انسداد پولیو مہم کی کامیابی لاہور کے ہر پانچ سال عمر سے کم بچے کو پولیو قطرے پلانے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی مہم ہے۔پولیو ٹیمیں قومی فریضہ ادا کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ شہری اور علاقوں کے سب لوگ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیو کے 2 قطرے بچوں کی صحت مند زندگی کی امانت ہیں۔اور پولیو مرض سے بچاو کی ضمانت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button