کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویژن میں ماحولیات کے این او سیز کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا تحفظ ماحولیات پر فوکس ہے۔این او سی کیلئے مکمل فائل پر تاخیر پر زیرو ٹالرنس ہے.کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویژن میں ماحولیات کے این او سیز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت کمیٹی نے دو روز میں 35این او سی درخواستوں کا تفصیلا جائزہ لیا-کمشنر لاہور نے35 درخواستوں میں سے 17 پر ماحولیات این او سی جاری کرنے کی منظوری دی۔اور کمیٹی کی پیش کردہ 18 درخواستوں کو واپس/مسترد کردیا۔

18کیسز کو نان کمرشیلائزیشن سرٹیفکیٹ۔نامکمل فائل اور واسا این او سی نہ ہونے پر مسترد کر دیا۔ڈی او ماحولیات علی اعجاز نے این او سی ز پر کمیٹی کو آگاہ اور فائلوں کا ریکارڈبھی پیش کیا.کمشنر لاہور کی ہدایت پرکمیٹی درخواست دہند گان کی آسانی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کیسز کا جائزہ لیکر منظوری کیلئے پیش کرتی ہے۔کمشنر لاہور نے کاروبار کے فروغ اور ایز آف بزنس ڈوئنگ کیلیے ماحولیات کے حوالے سے تمام امور کاجائزہ لیا۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت کمیٹی نے کمرشل عمارت۔اپارٹمنٹ۔پولٹری فارمز۔پٹرول پمپس اور ویر ہاوس کے این او سی ز کا تفصیلا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button