ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی ممبران سٹی کونسل اور کے ایم سی کے افسران کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ممبران سٹی کونسل اور کے ایم سی کے افسران کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار قائد پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ قائد اعظم دنیا کے عظیم رہنما تھے۔قائد اعظم نے اپنی عظیم جدوجہد سے پاکستان کے حصول کو ممکن بنایا۔

شہر کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ قائد اعظم کی جائے پیدائش ہے۔قائد اعظم نے کراچی کو عظیم شہر قرار دیا تھا۔اب ہمارا فرض ہے کہ ہم کراچی شہر کو قائداعظم کے خوابوں کی عملی تعبیر بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button