9 جنوری تک مسائل حل نا ہونے کی صورت میں 14 جنوری کو دوبارہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام، مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل کے حل کے لیے, پی ٹی آئی صوبائی حکومت کیطرف سے بار بار کیے گئے وعدوں سے انحراف کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا صدر ایسوسی ایشن مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی زیر قیادت بلدیاتی نمائندوں کا بھرپور احتجاج ریکارڈ جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے بلدیاتی حل طلب مسائل اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر اظہار خیال کیا۔پرامن بھرپور احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مئیر مردان حمایت اللہ مایار، عزیز اللہ مروت،کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن انتظار خلیل، ارباب وصال، رفیع اللہ، محمد حمزہ، نور قدیم شاہ، مفتی غلام اللہ خان، مفتی کفیل، ہارون صفت، حاجی کلیم اللہ، ظہور احمد، سید بارشاہ، سعود خان و دیگر نے گزشتہ چار سال سے مفلوج بلدیاتی نظام، مقامی حکومتوں کیساتھ جاری بدترین ناروا ظلم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام مفلوج ہے صوبائی حکومت نے گزشتہ چار سال سے خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کو مفلوج بنائے رکھا ہے۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی قیادت میں متعدد بار پرامن احتجاج کیے مختلف احتجاجوں کے موقع پر صوبائی حکومت کی ایما پر بلدیاتی نمائندوں پر شدید لاٹھی چارج کی گئی، بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کیا گیا، بلدیاتی نمائندے زخمی ہوئے مگر بلدیاتی نمائندوں کے حوصلے اج بھی چٹان کیطرح مضبوط ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج میٹروپولیٹن سے مئیر حمایت اللہ مایار کی قیادت میں جناح پارک میں جاری رہا نماز ظہر کے بعد احتجاج شرکاء نے صوبائی اسمبلی کیطرف پرامن واک کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ممبران کمیٹی سے مشاورت کے بعد صوبائی حکومت کو 9 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر 9 جنوری تک مطالبات پورے نہیں ہوئے تو 14 جنوری کو بھرپور انداز میں ایک دفعہ پھر خیبرپختونخوا اسمبلی کیطرف آئینگے ۔حمایت اللہ مایار نے خیبرپختونخوا کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو ہدایات دی کہ کل سے ویلج نیبر ہوڈ کونسلز اجلاسوں کا انقعاد یقینی بنائیں جس میں عوام کو بھی دعوت دیی جب کے تحصیل مئیرز و تحصیل چئیرمئینز تحصیل کونسلز اجلاسوں کا انقعاد کرکے 14 جنوری کے لیے بھرپور تیاری کریں،۔

جواب دیں

Back to top button