میئر آف لندن صادق خان نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ لندن کے بہت سے لوگ اپنے فون کے چوری ہونے سے پریشان ہیں۔ جبکہ میٹ بدترین ہاٹ سپاٹ میں گشت کے ساتھ فون چوری کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کر رہا ہے، پچھلے سال میں نے فون فرموں سے موبائل فون کی چوری سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی اپیل کی تھی۔ مجھے گوگل کے لندن آفس میں اس اہم کام کو دیکھ کر خوشی ہوئی

جو وہ نئی جدید ترین AI ٹیکنالوجی پر کر رہے ہیں جو اینڈرائیڈ موبائل فونز کو چوروں کے لیے کم پرکشش بنائے گی اور صارفین اور ان کے ڈیٹا کی حفاظت کرے گی۔ میں اس خوفناک صنعت کے پیچھے مجرموں کو پکڑنے کے لیے موبائل فون کمپنیوں اور میٹ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔






