ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 200 املاک کو سر بمہرکر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، کینال روڈ، ملتان روڈ، فیصل ٹاؤن، شادمان اور گلبرگ سکیم میں کارروائیاں کیں۔واپڈا ٹاؤن مین بلیوارڈ پر 37 کینال روڈ پر 70 جوہر ٹاؤن میں 25 املاک کو سر بمہر کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ملتان روڈ پر 36 فیصل ٹاؤن میں 12 اور گلبرگ میں 15 املاک کو سربمہر کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان اور ٹولنٹن مارکیٹ میں 5 املاک کو سربمہر کر دیا۔ان املاک میں فرنیچر شاپس، گراسری سٹور، بیکریز، بینک، شو روم، نجی سکول، اکیڈمی، فارمیسی، ماربل سٹور، کلینک، کیفے شاپ، ریستوران، معروف برینڈ، الیکٹرانک سٹور، ورکشاپ، دکانیں و دیگر شامل ہیں۔ان املاک کو غیر قانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
Read Next
1 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
1 دن ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
1 دن ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
5 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
6 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
6 دن ago
*ایل ڈی اے آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی مارکیٹ میں جلد لائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
1 ہفتہ ago


