کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت تیبلغی اجتماع رائے ونڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ دو مرحلوں میں ہوگا۔ اجتماع کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر تا 3نومبر 2024 جبکہ دوسرا مرحلہ 7نومبر تا 10نومبر 2024 شروع ہوگا
۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ تبلیغی جوڑ و اجتماع 2024 کیلئے میونسپل و الائیڈ انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ اجتماع مرکز میں 10بستروں کا ہسپتال۔6 میڈیکل ڈسپنسریز قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اریگیشن علاقے کی ڈرینز کی ڈیسلٹنگ مکمل کرے۔ واسا سکرز مشینز۔ڈی واٹرنگ سیٹس و واٹر باوزرز فراہم کرے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ٹیمیں ڈیوٹی روسٹرز کےمطابق صفائی کو یقینی بنائے گی۔
اجلاس میں ایس ایس پی سکیورٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سکیورٹی لگائے جائے گی۔ کمشنر لاہور نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی اجتماع کیلئے ٹریفک پلان مشتہر کیا جائے۔تاکہ اجتماع کے دوران علاقے کے شہریوں کو آمدورفت میں دقت کا سامنا نہ ہو۔ ٹریفک انتظامات شیڈول کیمطابق کیے جائیں اور ٹریفک ڈائیورژن پلان ترتیب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اجتماع کیلئے بسز۔ کاروں اور بائیکس کی پارکنگ سائٹ قائم ہوگی۔ ریسکیو 1122, سول ڈیفیس اورلیپارک کی ٹیمییں بھی ڈیوٹی روسٹرز کیمطابق تعینات ہونگی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ایڈیشنل کمشنر عبد اسلام عارف۔اے سی رائیونڈ ڈاکٹر زینب طاہر۔ایس ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی صاحبدین ۔ایم ڈی واسا غفران احمد۔سمیت ایل ڈی اے۔واسا۔پی ایچ اے افسران نے شرکت کی۔