ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل کینٹ کے مختلف علاقوں کے دورے

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سہجپال روڈ اور اطراف کا دورہ کیا اور پی ایچ اے کو گرین بیلٹس کی بحالی کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی نے انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں اور ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی فیلڈ میں بروقت حاضری یقینی بنائی جائے. ڈی سی لاہور نے معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ سڑک، گلی اور محلوں سے کوڑا کرکٹ مختص کردہ ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جائے اور واسا حکام نالوں کی صفائی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، بند سیوریج اور گندگی سے بھرے نالوں کو صاف کیا جائے. انہوں نے کہا کہ واسا حکام آب نکاسی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور بدلتے موسم کے پیش نظر کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے. انہوں نے ایم سی ایل کو تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ سڑک کنارے ریڑھی بانوں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے بینرز اور سٹیمرز کو ہٹایا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں کے تمام تر مسائل کا حل اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button