میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کوگوشت چیک کرنے کے لئےٹاسک فورس تشکیل دینے اور محکمہ کی تنظیم نو کرنے کی ہدایت

کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کو گوشت چیک کرنے کے ٹاسک فورس تشکیل دینے اور محکمے کے کاموں کی تنظیم نو کرنے کی ہدایت کی ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے اجلاس کے دوران واضع کیا ہے کہ شہریوں کے لیے گوشت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ عوام کے لیے معیاری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے گوشت ذبح کرنے کے لیے ایک ریگولیٹری میکانزم قائم کیا جانا چاہیے۔ ایک ریگولیٹری فریم ورک آج سے نافذ کیا جا سکتا ہے، میئر نے حکام کو ہدایت کی۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر پی اے ایس ایس ایم افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری افتخار احمد اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button