ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے ہاؤسنگ ونگ کااجلاس منعقدہوا۔ ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں موصول درخواستوں پر ورکنگ کا جائزہ لیاگیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی پینڈنگ درخواستوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی درخواستوں کی پراسیسنگ میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،اس میں تاخیری حربے کسی صورت برداشت نہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ جوافسر بہترفارم نہیں کرے گا اسے سیٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔افسران اضافی اوقات میں کام کرکے پر صورت پینڈنسی کلیئر کریں۔انہوں نے کہاکہ

سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرزسمیت چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ایل اے سی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






