ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر نائب تحصیلدار دکی اکرام اللہ خان نے دکی بازار کا دورہ کیا اور سڑکوں پر موجود ریڑھیوں کے باعث ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سڑکوں پر قائم ریڑھیوں کو ہٹا کر ریڑھی بانوں کے لیے مختص مقام پر منتقل کر دیا گیا، تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی بحال رہے، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہو اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھا جا سکے۔ نائب تحصیلدار نے ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام پر ہی ریڑھیاں لگائیں اور سڑکوں، فٹ پاتھوں و عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔ انتظامیہ کے مطابق دکی بازار میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
5 دن ago
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
جولائی 15, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، دھرنا مؤخر اور او پی ڈیز کی بحالی کا اعلان
مئی 12, 2026
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
Related Articles
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 12, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
مئی 9, 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
اپریل 9, 2026



