ٹھیکوں میں بندر بانٹ،بلدیہ عظمٰی کراچی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کرلیا

بلدیہ عظمٰی کراچی کی سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے شہر کی سڑکوں کے حوالے سے من پسند افراد کو بنا پروسیجر کے ٹھیکہ دینے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے، سڑکوں کے ٹینڈرز کے خلاف دائردرخواست عثمان فاروق ایڈووکیٹ کےتوسط سے کی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہری حکومت کی جانب سے نئے ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، شہر کے ترقیاتی کام بنا کسی ٹینڈر کے من پسند افراد کو دیئے گئے، ٹینڈر دینے سے قبل ٹاؤنز، اور یونین کونسل سے مشاورت کا عمل بھی نہیں کیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے فنڈز کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، ماضی میں بھی ورلڈ بینک کے فنڈز سے شہر کی سڑکوں کی تعمیر کی گئی، کروڑوں روپے کے فنڈز سے بنائی گئی سڑکیں کچھ ہی مہینوں میں دوبارہ خراب ہوگئیں ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ ٹینڈرز دیئے جانے کے عمل میں شفافیت کی ضرورت ہے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس ٹینڈرز میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لے اور پچھلے سال ترقیاتی کام کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جائے۔درخواست میں میئر کراچی مرتضی وہاب اور سندھ حکومت، سیکریٹری لوکل گورئمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button