وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفدنے ملاقات کی۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات، ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر سروس ڈیلیوری کی بہتری اور ڈاکٹروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ صحت کا شعبہ موجودہ صوبائی حکومت کی چند ترجیحاتی شعبوں میں سے ایک ہے، لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لئے نچلی سطح کے مراکز صحت کو مستحکم کرنے پر کام کر رہے ہیں، ہسپتالوں میں دستیاب طبی آلات اور دیگر وسائل کے بہتر اور نتیجہ خیز استعمال کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ سرکاری ہسپتالوں کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، صحت کارڈ اسکیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں، صحت کارڈ اسکیم میں پائی جانے والی کمی خامیوں کو دور کرنے اور اس کے غلط استعمال کے تدارک کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے صحت کارڈ کے تحت علاج معالجے کے عمل میں کافی بہتری آئی ہے، اب صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس اسکیم کو بھی شامل کیا جارہا ہے، یہ اسکیم سماجی تحفظ کا ایک منفرد منصوبہ ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت اپنی انشورنس کمپنی کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے۔صوبے میں پہلی دفعہ بون میرو اور لیور ٹرانسپلانٹ کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کے لئے ڈاکٹر کمیونٹی کے مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے، ہسپتالوں کے ایمرجنسی اور آئی سی یو سروسز کو اینٹگریٹڈ کرنے سمیت دیگر اصلاحات کے لئے ڈاکٹرز محکمہ صحت کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button