آج تولی پیر سڑک مکمل ہو گئی، اک خواب تھا جو پورا ہوا،وزیر بلدیات آزاد جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور

وزیر بلدیات آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے آج تولی پیر سڑک مکمل ہوگئی ہے۔ یہ ایک خواب تھا جو پورا ہوا۔ میں نے چوہدری عبدالمجید کی کابینہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا لیکن اس منصوبہ پر کمپرومائز نہیں کیا اس وقت صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان نے بھی اپنا وزن ہمارے پلڑے میں ڈالا اور مسلم لیگ کے دور حکومت میں چوہدری محمد عزیز مرحوم نے بھی بے مثال کردار ادا کیا اللہ پاک انکی کاوش کو قبول فرمائے ۔وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے نہ صرف منصوبہ کی بقیہ رقم مہیا کی بلکہ میری تحریک پر مزید 15 کروڑ روپے دو ہفتوں میں دیئے۔ اس سڑک کیلئے سول سوسائٹی سے جن راہنماؤں نے اخلاقی سپورٹ کی ان کا بھی بے حد مشکور ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button