کراچی کارنر کی افتتاحی تقریب عباس خلیل لائبریری کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ افتتاح کے دوران میئر نے پڑھنے کے کلچر کے بڑھانے اور ہر کراچی کے ہر ضلع میں پبلک لائبریریوں کے قیام پر زور دیا۔
میئر کراچی نے لائبریریوں کے لیے تعاون اور کراچی پریس کلب کے لیے 10 لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا۔ افتتاح کے موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، لائبریریز کے سیکریٹری رزاق ابڑو اور دیگر موجود تھے۔