کمشنر لاہور زید بن مقصود و سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیرانور کی زیر صدارت گرین رنگ سموگ لاک ڈاون حکمت عملی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین رنگ لاک ڈاون ایریا میں کمرشل جنریٹرز کو سختی سے چیک کیا جارہا ہے، شملہ پہاڑی ایریا میں بار بی کیو و فوڈ پوائنٹس رات 8بجے بند ہورہے ہیں مانیٹرنگ جاری ہے، نادرا آفس شملہ پہاڑی کے باہر پارکنگ ایریا کو دوسری جگہ منتقل کرنے سے سموگ میں فرق پڑا ہے، بی بی پاکدامن پارکنگ سے نادرا آفس شملہ پہاڑی تک شٹل سروس دی گئی ہے، پورے ایریا میں شیڈول کے مطابق ہانی چھڑکاو اور ویٹ سویپنگ کو لازمی کردیا گیا ہے، گرین رنگ ایریا میں لوڈنگ و انلوڈنگ کیلئے آنے والے مزدا و گاڑیوں کے اوقات کو محدود کردیا گیا ہے، ایریا میں تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے تجاوزات خاتمہ و کنسٹرکشن پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے، سموگ آگاہی مہم کے حوالے سے شملہ پہاڑی ایریا میں ڈور ٹو ڈور انسداد سموگ آگاہی مہم شروع ہے اور شہریوں کو آگاہی لٹریچر بھی دیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ گرین رنگ لاک ڈاون ایریا و شہر میں سموگ کا سبب بننے والے کمرشل فیکٹرز کو محدود کرنا ناگزیر ہے، شہریوں کو ماسک پہننے کے متعلق آگاہی کو مزید تیز کیا جائے، شہری ماسک ضرور پہنیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے محکمہ موحولیات کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ذیشان رانجھا، ڈی جی ماحولیات عمران حامد، سی ای او ایل ڈبلیوایم سی بابر صاحبدین، ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت ماحولیات افسران نے شرکت کی۔