آرڈی اے کا نجی ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیل کے لیے اہم اجلاس،رولز کی پابندی کا جائزہ

ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اویس منظور تارڑ کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا۔میٹنگ کا مقصد یقینی بنانا تھا کہ ہاؤسنگ سکیمیں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز اور منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کی پابندی کریں۔اجلاس میں لاگو فیس، لیویز اور جرمانے جمع کرنے کے ساتھ آر ڈی اے کے حق میں سہولتی پلاٹوں کی منتقلی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی آرڈی اے نے ریگولیٹری تعمیل اور واجبات کی بروقت ادائیگی کی اہمیت پر زور دیا. میٹنگ میں انجینئرنگ، اسٹیٹ مینجمنٹ، پلاننگ، اور بلڈنگ کنٹرول کے محکموں کے نمائندوں سمیت آرڈی اےکے اہم افسران نے شرکت کی.

جواب دیں

Back to top button