اس موقع پر انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آسیہ گُل نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیاحتی شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نا صرف مقامی معیشت کو بہتر بنایا جا رہا ہےبلکہ سیاحوں کی سہولت کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





