محکمہ سیاحت ،کھیل و ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ *گاشو پہوٹ فیسٹول* اختتام پزیر ہوگیا

محکمہ سیاحت ،کھیل و ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ *گاشو پہوٹ فیسٹول* اختتام پزیر ہوگیا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تقریب کے مہمان خصوصی،جبکہ میر محفل فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ پہوٹ لوٹو کیلئے صحت،تعلیم اور روڈ انفرااسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔یہ علاقہ بہت پسماندہ ہے،ماضی میں کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔ اس خوبصورت ویلی آکر بہت خوشی ہوئی،صوبائی حکومت خطے سے پسماندگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وزہر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پہوٹ لوٹو کیلئے اے کلاس ڈسپنسری کا قیام،پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دینے اور پولو گراونڈ کی بہتری کیلئے 15 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔انہوں نے سیاحتی مقام پہوٹ لوٹو کے مقام پر خوبصورت ایونٹ کے انعقاد پر فتح اللہ خان،محکمہ سیاحت،سمیت دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے اپنے گاڑیوں میں آئیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا کہ اس پسماندہ علاقے کی ترقی کیلئے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔تعلیم اور صحت میں پاک فوج معاونت کرے گی۔ائندہ گاشو پہوٹ فیسٹول کے انعقاد میں بھی پاک فوج معاونت کرے گی۔انہوں نے گاشو ہہوٹ فیسٹول کو 14 اگست کے ساتھ منسوب کرنے پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور قوم کو 14 اگست کی مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ ہم مل جل کر علاقے کی ترقی اور بہبود کیلئے کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر حلقے کے ممبر اسمبلی و چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ و ٹریڈ فتح اللہ خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان،فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل و دیگر مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دو تگڑے سربراہان کا جگلوٹ کی خوبصورت ویلی پہوٹ لوٹو آمد سے اس انتہائی پسماندہ علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔ میگا فیسٹیول کا انعقاد کا مقصد یہاں سے غربت کا خاتمہ مقصود ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سیاحت،کھیل و ثقافت گلگت بلتستان نے یہ تاریخی فیسٹول کا انعقاد کرایا،جس میں مقامی کھیلوں کے ساتھ ساتھ قومی کھیل بھی کھیلے گئے۔یاد رہے کہ پہوٹ ویلی سطح سمندر سے تقریباً 13 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہے،اور 10 گھنٹے کی پیدل پونی ٹریک پر مشتمل ہے۔پہوٹ ویلی گلگت بلتستان کی دیگر ویلیز کی طرح خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

جواب دیں

Back to top button