*یوم آزادی پر وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا پیغام*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ جشن آزادی ایسے وقت پر ہو رہا ہے جبکہ قوم اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم کی بے مثال پرفارمنس کی خوشیاں منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کے دن کا پیغام ہی یہی ہے کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی بہتری کے لئے وقف کر دیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خود چل کر ارشد ندیم کے پاس جانا اور انہیں تحائف دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن قومی ہیروز کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔ دوسری طرف ایک جماعت اپنے سیاسی مقاصد کے لئے شہدائے وطن اور ہیروز کی یادگاروں کو نشانہ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جائے جو قوم کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا پرچم سب سے اوپر رکھنا ہمارا فرض ہے۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ہم بانی پاکستان کے بتائے اصولوں پر چلتے ہوئے اپنے پیارے وطن کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کام کریں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ہم پہلے کی طرح ملک و قوم کی بہتری کا مشن آگے بڑھاتے رہیں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم فروعی اختلافات بھلا کر ایک مٹھی ہو کر کام کریں۔

جواب دیں

Back to top button