پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی)کے زیر اہتمام 77ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی شایان شان تقریب منعقد ہوئی۔ممتاز آرکیٹکٹ پلانر، پرویز اقبال، چئیرمین پی ایم ڈی ایف سی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں قمر الزمان بورڈ ممبر،سید کمال حیدر اور افسران وسٹاف نے بھی شرکت کی۔یوم آزادی کی مناسبت سے ننھے بچوں فاطمہ اور عبداللہ نے کبوتر فضا میں آزاد کئے
غباروں سے بندھا ہوا قومی پرچم بھی فضا میں چھوڑا گیا۔

آرکیٹکٹ پلانر، پرویز اقبال نے پرچم کشائی کے بعد شرکا سے خطا ب بھی کیا اور کہا کہ آزاد وطن ہمارے اجداد کی قربانیوں اور قائد اعظم کی بے مثال جدو جہد کا نتیجہ ہے۔
یوم آزادی مناتے ہوئے ہم ان تمام شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم نے آزادی کے77برسوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔بطور پاکستانی ہمارا مقصدصرف اپنے ملک کی ترقی ہونا چاہئے۔

سید زاہد عزیز،ایم ڈی، پی ایم ڈی ایف سی نے اس موقع پر شرکا کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ملکی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہے۔یو م آزادی ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔تقریب کے اختتام پر یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیااور وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔





