وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سوست ڈرائی پورٹ میں تاجروں کو درپیش مسائل اور بروقت کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے گنجائش سے زیادہ چائنا سے مال لے کر آنے والے کنٹینرز کی موجودگی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلکٹر کسٹم کی غیر سنجیدگی اور نااہلی کی وجہ سے سوست ڈرائی پورٹ میں مسائل جنم لے رہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنا اور پارلیمانی کمیٹی سمیت کسی بھی فورم میں کسٹم کلکٹر کا شرکت نہ کرنا ان کی غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کو کسٹم کلکٹر کی غیر سنجیدگی اور ان کی نااہلی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے خصوصی مراسلہ تحریر کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پاک چین بارڈر کو سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن کسٹم کلکٹر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چائنہ کاروبار سے منسلک تاجروں کے مشکلات میں اضافہ ہورہاہے اور پاک چین تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے پاکستانی معیشت کو نقصان ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے سوست ڈرائی پورٹ میں کنٹینرز کی کلیئرنس اور تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد، سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ، انچارج این ایل سی سوست ڈرائی پورٹ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف، صدر امپورٹر/ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن محمد اقبال اور سابق صدر جی سی سی آئی عمران علی شامل ہیں۔جو آئندہ 15دنوں میں اپنی مکمل سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ شمس لون، معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد،سیکریٹری انڈسٹریزاینڈ کامرس، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، این ایل سی کے نمائندے، ڈی آئی جی گلگت ریجن، ڈپٹی کمشنر گلگت، ڈپٹی کمشنر ہنزہ، ایف آئی اے کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
2 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
5 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
6 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


