کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آئوٹ سورسنگ بارے اعلٰی سطحی اجلاس منعقد

کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آئوٹ سورسنگ بارے اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصربھی موجود تھے۔جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد نے آئوٹ سورس کے نظام پر بریفنگ دی۔کمشنر نےمشینری،ہیومن ریسورس کی تفصیلات سے آگاہی لی۔مینوئل سویپنگ،ڈی سلٹنگ،مکینیکل سوئپنگ،پرائمری ویسٹ کولیکشن،ڈورٹو ڈور کوڑا جمع کرنے کے بارے میں پلان سے آگاہ کیا گیا۔کمشنر نے ریسورس کو مانیٹر کرنے اور اب تک کی پراگریس دریافت کی۔کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز آئوٹ سورسنگ کو تسلسل سے چیک کریں اور تمام تر مشینری اور وسائل زمینی حقائق کے مطابق ہونے چاہیں۔کنٹریکٹرز سے مسلسل میٹنگز کریں اور ویسٹ انکلوژرز وڈمپنگ سائٹس کا جائزہ لیا جائے۔

ستھراپنجاب پروگرام حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو آئوٹ سورسنگ نظام کی تفصیلات سے مکمل آگاہی ضروری ہے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چاروں ڈپٹی کمشنرز کو نظام کے بارے میں بریفنگ دیں۔کمشنر فیصل آباد نے مزید کہا کہ مشینری پرٹریکرز لگوائیں۔سوشل موبلائزرز کو متحرک کرکے عوامی آگاہی کا دائرہ وسیع کیا جائے۔سکولوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے پمفلٹس کی تقسیم اور آگاہی دیں۔

ستھراپنجاب پروگرام کے لئے طالب علموں کو چیمپیئن بنانا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے رابطہ کرکے ویسٹ ورکرز کی حاضری کا نظام اپ ڈیٹ کریں۔

تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں عوامی نمائندوں کی شمولیت یقینی بنائیں۔کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لئے کولیکشن پوائنٹ پر وزن کے کنڈے نصب اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔شاہرات پر پانی کا چھڑکائو روزانہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔پی ایچ اے کو تمام درختوں کو واش کرنے کا ہدف تفویض کیا گیا۔آئوٹ سورسنگ کے نظام کی باقاعدگی تک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹیز کو صفائی کے پرانے نظام کو جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ٹال فری نمبر 1139 کا دائرہ دیگر اضلاع کی 16 تحصیلوں میں بھی پھیلایا جائے کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ آبادیوں میں قائم ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کو باقاعدہ کور ہونا چاہیے۔ستھراپنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button