واسا میڈیکل سہولیات میں بہتری کے لیے وائس چیئرمین چوہدری شہباز احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔واسا ملازمین کی میڈیکل سہولیات اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر زاہد اور لیڈی ڈاکٹر کرن افتخار نے وائس چیئرمین واسا کو میڈیکل سنٹر کی موجودہ صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے میڈیکل سنٹر کے حوالے سے فراہم کردہ بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کی صحت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔وائس چیئرمین واسا نے میڈیکل سنٹر میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور جدید آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے واسا میڈیکل سنٹر کے حوالے سے ڈاکٹرز کو اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایات دیں تاکہ واسا ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وائس چیئرمین واسا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واسا ملازمین کے میڈیکل چیک اپ کے عمل کو مزید تیز اور آسان بنایا جائے تاکہ ملازمین باقاعدگی سے اپنی صحت کا معائنہ کروا سکیں