کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے گڈز ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹس کو کمپیوٹرائز کرنے کے عمل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن منظور احمد نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
کوئٹہ میں رکشوں کے روٹ پرمٹ پہلے ہی کمپیوٹرائز کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹس کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ نئے کمپیوٹرائز روٹ پرمٹ جعل سازی کو روکنے کے لیے اعلیٰ درجے کی حفاظتی خصوصیات جیسے پوشیدہ مارکنگ، اور انکریشن کا استعمال کیا گیا ہے جس میں بارکوڈ سے اسکین کر کے پرمٹ کی اصلیت جیسے معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔ جس سے پرمٹ کے استعمال کو ٹریک کرنے اور مشکوک پرمٹوں کا پتہ لگ سکتا ہے اور ان کے خلاف کاروائی بھی آسانی سے کی جا سکتی ہے۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات میں کمپیوٹرائزڈ روٹ پرمٹ کے اجرا پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ روٹ پرمٹ کے اجراء سے ٹرانسپورٹروں اور عوام کو سہولت موثر آنے کے علاوہ جعل سازی اور فیک روٹ پرمٹ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائز روٹ پرمٹ کے اجرا سے غیر قانونی گڈز ٹرانسپورٹ اور رکشوں کے خلاف کاروائی ، شناخت اور انہیں قبضے میں لینے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں تمام رکشوں اور گڈ ٹرانسپورٹ کے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے جعلی دستاویزات کا خاتمہ اور حکام کو چیکنگ کے دوران ان کی شناخت اور کاروائی میں آسانی پیدا ہوگی انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں اور خستہ حال لوکل بسوں کو کسی صورت چلنے کی اجازت نہیں ہوگی غیر قانونی رکشوں اور خستہ حال بسوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ نئے کمپیوٹرائزڈ روٹ پرمٹ میں اعلیٰ درجے کی حفاظتی خصوصیات جیسے پوشیدہ مارکنگ، انکریشن اور بارکوڈ شامل ہیں، جو پرمٹ کی اصلیت کی تصدیق کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ نظام پرمٹ کے استعمال کو ٹریک کرنے اور مشکوک پرمٹوں کی شناخت میں مدد فراہم کرے گا۔