لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان میں سموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد،مارکیٹس 8 بجے بند،نوٹیفکیشن جاری

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔11 نومبر سے چار ڈویژنوں لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں تجارتی مارکیٹس اور بیرونی سرگرمیاں بند رہیں گی۔انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے تحت آلودگی کے خلاف احتیاطی اقدامات جاری ہے۔خلاف ورزی پر پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی ہوگی۔ہر قسم کی کھیلوں، نمائشوں اور تقریبات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر بھی پابندی عائد، مذہبی اجتماعات مستثنیٰ ہونگے۔دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز مستثنیٰ ہوں گے۔بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں صرف گراسریز اور میڈیکل سیکشن کھلے رہیں گے۔ان احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت سزا دی جائے گی۔یہ احکامات 11 نومبر سے 17 نومبر تک نافذ العمل رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نےعوام سے اسموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ڈی سی لاہور کی طرف سے جاری اختیاطی تدابیر کے کے مطابق شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیںاسموگ کے باعث سانس کی بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر سموگ سے محفوظ رکھیں۔سموگ کے دوران گھروں میں رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔گاڑیوں کی غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔شہریوں کا تعاون ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، مل کر اسموگ کا مقابلہ کریں۔

سموگ کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے چار ڈویژنز- لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔ ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

چاروں ڈویژنز میں آوٹ ڈور فیسٹیولز، کنسرٹس پر ہابندی ہوگی۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز گروسری ایریا کھول سکیں گے۔

سموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button