چیئرمین سی ایم ائی ٹی گلگت بلتستان فدا حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال،سینئر ممبر سبطین اکبر کی بریفنگ

چیئرمین سی ایم ائی ٹی فدا حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر محکمہ کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا اور محکمہ کے افسران نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر دفتر کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اور تمام عہدیداران نے فرداً فرداً اپنے تعارف کے دوران چیئرمین کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔چیئرمین سی ایم ائی ٹی فدا حسین نے دفتری امور کو بطریق احسن سر انجام دینے کے لیے خصوصی اقدامات کا ذکر کیا اور ضروری احکامات بھی جاری کئے۔بعد ازاں سینئر ممبر چیئرمین انسپکشن ٹیم انجینئر محمد سبطین اکبر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران زیر التواء انکوائریز کے بارے میں اہم فیصلے ہوئے۔چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے اس موقع پر دفتری امور اور مسائل کے متعلق سینئر ممبر سے مشاورت کرکے فیصلے صادر کیئے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ معائنہ کمیشن بلا تفریق کرپشن کے خلاف اپنی کوششیں بہترین تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button