بابا گورو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے3ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے بھرپور استقبال

علی عمران چٹھہ )بابا گورو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے3ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے پاکستان آمد پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ،پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و دیگر نے یاتریوں کا پر تپاک استقبال کیا ۔

واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےدہلی گورودارہ مینیجمینٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پپا نے کہا جس جوش و جذبے سے ہمارا استقبال کیا گیا ہم اس پر حکومت پاکستان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں یہاں پر آکر بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ شرمنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر گرنام سنگھ جسل نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بہت عزت اور پیار ملتا ہے۔جس پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہاکہ یاتریوں کا استقبال دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی اقلیتوں سے بے انتہا پیار اور انکا احترام کرتے ہیں ۔بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور واپسی پر حسین یادیں لیے روانہ ہوتے ہیں۔

۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر کا کہنا ہے کہ ،مہما نو ں کو بہترین ٹرانسپور ٹ کے سا تھ دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

یا ترقیوں کو واہگہ بارڈر پر لنگر پیش کیا گیا اور واہگہ بارڈر سے اسپیشل بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا ۔

بابا گورو نانک جنم دن کی مرکزی تقریب آج 15 نومبر گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔جس میں وفاقی و صوبائی وزرا مہمان خصوصی ہوں کے جبکہ مذہبی و اقلیتی رہنماؤ شرکت کریں گے۔ بھارت سمیت دنیا بھر ےسے ا ٓئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔جبکہ بعد ازاں سکھ مذہبی رسومات کے مطابق پالکی کا خصوصی جلوس بھی نکالا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا۔اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جنم دن کی مرکزی تقریب کے بعد سکھ یاتری 16 نومبر کو گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کرتے ہوئے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے جہاں ایک دن قیام کریں گے ۔یاتری 18نومبر کو حسن ابدال سے کرتارپور ناروال میں گورودوارہ دربار صاحب پہنچیں گے جہاں ایک دن قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔یاتری 20 نومبر کو براستہ گوجرانوالہ گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرنے کے بعد گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے ۔ بھارتی سکھ یاتری 10 روزہ دورہ مکمل ہونے پر 23 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button