وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ذیابیطس سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک امرہے۔شوگر کے موثر علاج اور مزید آگاہی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھرمیں ”چیف منسٹر انسولین“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پیز کے مطابق انسولین فراہم کرے گی۔ ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیشِ نظر ہمیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی۔متوازن غذا اور صحت بخش طرزِ زندگی اپنا کر ذیابیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

