خیبر پختونخوا اپنی پاور ٹرانسمشن لائن بچھانے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا

خیبر پختونخوا میں توانائی کے شعبے میں انقلابی قدم!وزیراعلٰی علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں حکومتِ خیبر پختونخوا اپنی پاور ٹرانسمشن لائن بچھانے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن جائے گا۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں خیبر پختونخواہ حکومت نے نجی کمپنی نیٹراکون کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے بعد، صوبائی حکومت اپنے زیر انتظام بجلی کو نیشنل گرڈ یا مقامی صنعتوں کو سستی قیمتوں پر فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گی۔اس منصوبے کا پہلا مرحلہ مٹلتان سے مدین تک 40 کلومیٹر طویل 132/220 کے وی ٹرانسمشن لائن بچھانے پر مشتمل ہے، جو تقریباً 8 ارب روپے کی لاگت سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا اور اس کی بدولت صوبے کو سالانہ 7 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوگی۔ یہ ٹرانسمشن لائن 84 میگاواٹ مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ صوبے کے دیگر منصوبوں کی بجلی کو بھی منتقل کرے گی۔منصوبے کا دوسرا فیز مدین سے چکدرہ تک 80 کلومیٹر طویل ٹرانسمشن لائن کی تعمیر ہے، جو سوات کوریڈور کے تحت جاری متعدد ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی بجلی کو قومی یا مقامی سطح پر سپلائی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button