وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ضلع ہری پور کا دورہ،سکول آف پیرامیڈیکل سائنسز اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع ہری پور کا دورہ کیا، وزیراعلٰی کی پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ آف ایپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آمد،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، صوبائی وزراء مینا خان آفریدی اور وزیر بلدیات ارشد ایوب اور دیگر بھی وزیراعلٰی کے ہمراہ تھے۔وزیراعلٰی علی امین خان گنڈاپور نے نو قائم شدہ سکول آف پیرا میڈیکل سائنسز اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا۔ سکول آف پیرامیڈیکل سائینسز صوبائی حکومت کے تعاون سے 283 ملین روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔ سکول آف پیرامیڈیکل سائینسز اس وقت ہیلتھ ایجوکیشن کے مختلف شعبوں میں 38 بیچلر، 18 ماسٹرز جبکہ 8 پی ایچ ڈی پروگرامز آفر کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ تربیتی ادارہ 20 مختلف شعبوں میں ڈپلومہ کورسز بھی کروا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی پارک 992 ملین روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور نے سکول آف پیرامیڈیکل سائینسز کے لئے 30 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button