وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت رزمک کیڈٹ کالج کے بورڈز آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔محکمہ تعلیم اور خزانہ کے اعلیٰ حکام کے علاؤہ بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کو کالج کی کارکردگی، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں، انتظامی و مالی امور، مسائل اور معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کالج کے بڑھتے اخراجات پورے کرنے کے لئے فیسوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ۔ وزیراعلیٰ کا تجویز سے عدم اتفاق، فیسوں کی مد میں کالج کا خسارہ صوبائی حکومت کی طرف سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں والدین پر مزید مالی بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج کے انتظامی عملے کی اپگریڈیشن کی اصولی منظوری۔ مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی اپگریڈیشن کی جزئیات طے کرے گی۔اجلاس میں کالج کے بورڈ آف گورنرز کے لئے 3 نان آفیشل ممبرز کی تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کا رزمک کیڈٹ کالج کو سولر سسٹم ، 3 کوسٹر گاڑیاں اور 1 ایمبولینس فراہم کرنے کا فیصلہ،اجلاس میں رزمک کیڈٹ کالج میں نئے آڈیٹوریم اور اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ۔ اجلاس میں کالج کو درکار ضروری عملے کی تعیناتی کے لئے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی اصولی منظوری دی گئی ۔