عوام کو صاف اور صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام،5 اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ ہاؤس میں موبائل فوڈ لیبارٹریز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔یہ موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز صوبے کے گنجان آباد اضلاع میں آشیائے خوردونوش کی مفت ٹیسٹنگ کی خدمات فراہم کریں گی۔ ڈویژن کی سطح پر حلال فوڈ اتھارٹی کی 7 موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پہلے ہی سے اشیائے خوردونوش کی مفت ٹیسٹنگ کی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ عوام کو صحت مند، صاف اور ملاوٹ سے پاک آشیائے خورد ونوش کی دستیابی وزیر اعلیٰ کے 99 نکاتی عوامی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، تقریباً 9 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی یہ لیبارٹریز جدید ترین آلات سے لیس ہیں۔ ان آلات میں ملک اینالائزر، آرسینک کٹ فار واٹر، ریفریکٹرو میٹر، موئسچر اینالائزر، ڈیجیٹل ریفریکٹرو میٹر، پی ایچ میٹر اورٹی ڈی ایس میٹر وغیرہ شامل ہیں۔ ان لیبارٹریز کے زریعے عوام کو گھر کی دہلیز پر دودھ، پانی، مصالحہ جات، چائے، نمک، شہد، آئس کریم، جوسز اور دیگر 24 اشیائے خوردونوش کا معیار جانچنے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں آشیائے خوردونوش کی فوری ٹیسٹنگ کرنے اور تھرمل پرنٹر کے ذریعے فوری نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں کئے جانے والے ٹیسٹس اور دیگر معلومات آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعے حکام کو بلا تاخیر موصول ہوتی ہے۔ ان لیبارٹریز کو پورٹیبل چیک پوسٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد میں اضافے کا مقصد صوبے میں ملاوٹ کا خاتمہ اور عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عوام کو صاف اور صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پانچ اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا ۔

وزیر اعلیٰ کا آئندہ سال جون تک موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبز کو صوبے کے تمام اضلاع تک جبکہ اگلے مرحلے میں تحصیل تک توسیع دینے کا اعلان۔ وزیر اعلیٰ کا حلال فوڈ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آشیائے خوردونوش میں ملاوٹ ایک سنگین مسئلہ ہے اس کے مؤثر تدارک لیے سخت اقدامات کرنے ہونگے، بدقسمتی سے ہم مسلمان ہونے کے باوجود اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کر رہے ہیں، اسلامی تعلیمات میں ملاوٹ کے خلاف سخت تنبیہ کی گئی ہے،

بحیثیت مسلمان ہمیں اپنی اصلاح اور اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، صوبائی حکومت شہریوں کو ملاوٹ سے پاک صاف اور صحت مند آشیائے خوردونوش کی دستیابی کے لئے پر عزم ہے، اس سلسلے میں حلال فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ فوڈ سیفٹی رجیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے ادارے کی استعداد میں اضافہ کریں گے، پانچ مزید موبائل لیبز کے اس اقدام سے صوبے میں فوڈ سیفٹی رجیم کو مزید بہتر اور موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ان لیبارٹریز سے نہ صرف لوگوں کو کھانے پینے کی صاف چیزوں کی دستیابی یقینی ہوگی بلکہ بے جا کسی کو تنگ بھی نہیں کیا جاسکے گا، ایک مہینے میں پشاور میں قائم ہونے والے اسٹیٹک لیب کو ہر صورت مکمل کیا جائے، وزیراعلٰی کی ہدایت ،انھوں نے کہا کہ اس لیب کے قائم ہونے کے بعد صوبے میں تمام آشیائے خوردونوش کی رجسٹریشن کی جائے گی، اس لیب سے رجسٹریشن اور این او سی کے بغیر صوبے میں کھانے پینے کی کوئی بھی چیز فروخت نہیں کی جاسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button