ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہریوں کورہائشی پلاٹ آسان اقساط میں دینے کے لئے ایل ڈی اے نے درخواستیں جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ شہری اپنی درخواستیں ایل ڈی اے موبائل ایپ، ویب سائٹ سے ان لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر بھی قرعہ اندازی کی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

پلاٹوں کی قرعہ اندازی 30 دسمبر کو ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں منعقد کی جائے گی۔قرعہ اندازی میں جوہر ٹاؤن آر ٹو بلاک کے پانچ مرلہ پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 25 لاکھ اور درخواست کی ناقابل واپسی فیس 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔جوبلی ٹاؤن ڈی بلاک کے سات مرلہ پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 15 لاکھ اور درخواست کی ناقابل واپسی فیس 15 ہزار روپے،تاجپورہ ای بلاک کے پانچ مرلہ پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 20 لاکھ اور درخواست کی ناقابل واپسی فیس 10 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔قرعہ اندازی میں پانچ مرلہ اورسات مرلہ کے رہائشی پلاٹس رکھے گئے ہیں۔قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 دسمبرہے۔ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق نے کہا کہ ا یل ڈی اے پہلے مرحلے میں 90 رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کر رہا ہے۔شہری جوہر ٹاؤن آر ٹو بلاک، جوبلی ٹاؤن ڈی بلاک اور تاجپورہ ای بلاک میں رہائشی پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے خرید سکیں گے۔شہریوں کو تین سال کی 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کر نے کے سہولت دی گئی ہے۔ شہریوں کے لیے آج کی قیمت پر تین سال کی ادائیگی پر مکمل ڈویلپڈ پلاٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔






