وزیر اعلٰی اور گورنر گلگت بلتستان کی گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری سے ملاقات

کراچی : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی حسین شاہ بھی موجود تھے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے بھی ملاقات کی۔

صوبوں کی ترقی میں وفاق کے کردار ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہے ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے لئے وفود کے تبادلے روشن مستقبل کی دلیل ہیں. صوبہ کی ترقی میں وفاق کا کردار قابل تحسین ہے ۔ گورنرگلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاق کا بھرپو ر تعاون جاری ہے. گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button