محکمہ توانائی کی نیٹ زیرو انرجی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ نو منزلہ عمارت کو دو سال میں مکمل کیا جائے گا

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محکمہ توانائی کی نیٹ زیرو انرجی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا.کالج روڈ گلبرگ پر واقع سات کنال رقبےپر محیط نو منزلہ عمارت کو دو سال میں مکمل کیا جائے گا. توانائی کی بچت اور ماحول دوست میٹیریل کے استعمال کے باعث سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت سے گرین ہاؤس گیسسز کا اخراج مجموعی طور پر62 فیصد کم ہوگا. عمارت میں 15 ہزار گیلن تک بارشی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے.توانائی کے کم سے کم استعمال کیلئے ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ کا جدید سسٹم نصب کیا جائے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button