وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی بینک کے صدر اور وفد کاخیرمقدم کیا۔ ملاقات میں صحت، تعلیم،اپنی چھت،اپنا گھر،ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ورلڈ بینک اور پنجاب کے درمیان شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی پراجیکٹس کو سراہا اور پنجاب میں جاری ٹورازم،ایجوکیشن، ہیلتھ، سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا۔ ملاقات میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔عالمی بینک کے وفد نے مستقبل میں موسمیاتی لچک، ڈیجیٹل گورننس اور جامع ترقی کے لیے سپورٹ اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ مالی استحکام اور قابل عمل کاروباری ماڈلز کے ساتھ مسلسل تعاون کا خواہاں ہے۔ ورلڈ بینک کے اشتراک سے”کنیکٹڈ پنجاب پروگرام“ تیارکیاجا رہاہے، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ورلڈ بینک نہ صرف صوبے میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی متحرک کرے گا۔پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، گورننس اور زراعت میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد صوبے میں کارکردگی، شفافیت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی، عالمی آئی ٹی سرٹیفیکیشنز، اور ای-پروکیورمنٹ جیسے اقدامات گورننس سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے آبپاشی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے ذریعے سستی رہائش فراہم کررہے ہیں۔ مستحق افراد کے لیے ”نگہبان پیکج“ اور“ہمت کارڈ“ جیسی سماجی بہبود کی اسکیمیں شروع کی ہیں۔
Read Next
21 گھنٹے ago
یومِ آزادی کا دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے نام،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد
2 دن ago
پنجاب میں مزید 26 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرریاں
2 دن ago
پنجاب پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی میں لیڈ لے گیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب سیف جیل منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ؛*
5 دن ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
Related Articles
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
6 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
1 ہفتہ ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
1 ہفتہ ago



