وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ریلوے گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، کراچی ڈویژن کے عہدیداران، ضلعی عہدیداران، سٹی ایریا کے صدور، جنرل و انفارمیشن سیکریٹریز، یوسیز کے صدور و جنرل سیکریٹریز، یوسیز و ٹاؤنز کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، ارکان سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، 2024 کے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اور ذیلی تنظیموں کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 30 نومبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے ،صوبائی وزیر سعید غنی نے بریفننگ دی۔